اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے مشروط طور پر گھریلو صارفین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایل این جی کی بنیاد پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے صارفین کو کنکشن دیا جائیگا جبکہ قدرتی گیس کے کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی۔ اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی بنیاد پر نیٹ ورک کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹیز کے صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دیدی گئی ہے، دو سال قبل ایل این جی نیٹ ورکنگ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے کنکشن دینے پر پابندی عائد کر دی تھی، اب ختم کر کے میٹرز لگانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم سے صارفین کو کنکشن نہیں دیا جائیگا، قدرتی گیس پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں