بارشیں ابھی رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ابھی رُکنے والی نہیں ۔۔ بدھ کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان اوربالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ لاہور، جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ۔ مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / برفباری ہوسکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں