اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کےدوران بتایا گیا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ صدر کا عہدہ آصف علی زرداری سنبھالیں گے۔ دوسری جانب” جیو نیوز ن”ے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان دیگر آئینی عہدوں کی تقسیم کا فارمولہ بھی طے پاگیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا سپیکر (ن) لیگ جبکہ سینٹ کا چیئرمین پیپلزپارٹی سے ہوگا ، اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں گورنرشپ( ن) لیگ کے حصے میں آئے گی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کے پاس ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں