غزہ میں جنگ، برطانوی شہزادہ ولیم بھی میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی) برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

پرنس ولیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔سیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close