ملک میں تیل و گیس کا ایک اور بڑا زخیرہ دریافت کر لیا گیا

خیرپور (پی این آئی) 3 دن کے اندر ملک میں دوسری مرتبہ تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چند ہی دنوں میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 3 دن کے اندر بلوچستان اور سندھ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔حالیہ پیش رفت میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے، جبکہ 3 دن قبل صوبہ بلوچستان میں بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔سندھ میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے نئے ذخائر آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے دریافت کیے گئے، جبکہ بلوچستان میں دریافت ہونے والے گیس کے نئے ذخائر ماڑی پیٹرولیم نے دریافت کیے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔

ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ اس سے قبل 16 فروری کو ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق گیس بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close