موسلادھار بارشیں شروع، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

 

 

 

اسلام آباد راولپنڈی میں اب تک 30 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی، راولپنڈی میں واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ مسلسل بارش کے باوجود نالہ لئی میں پانی کا بہاو¿ معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کٹاریاں پر پانی کی سطح پانچ فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر چار فٹ ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close