این اے 43میں 6پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ، تحریک انصاف کے اُمیدوار نے میدان مار لیا

ٹانک (پی این آئی ) این 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل مکمل، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے حکم کے بعد این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ ری پولنگ کے بعد 6 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی جس کے بعد تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔تحریک انصاف نے داور کنڈی نے 64 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ جے یو آئی ف کے اسد محمود نے 63 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

 

 

 

بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا صاحب کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے،ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا،ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا گیا، ان سب کو ٹکٹس بھی پاکستان تحریک انصاف کا جاری ہوا،ہمارا مؤقف ہے کہ آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔

 

 

قومی اسمبلی میں 70 مخصوص نشستیں موجود ہیں ، ان نشستوں کے حصول کے لیے ہم معائدہ کر چکے ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے آزاد امیدوار پنجاب، وفاق، اور کے پی میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔ادھر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر سیاسی جماعت سنی اتحاد کونسل(SIC)میں شامل ہو گئے یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے پیر کے روز تک کی مہلت دی گئی تھی تحصیل گوجر خان کا حلقہ این اے 52 قومی اسمبلی کی ایک جبک صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر مشتمل ہے جہاں سے 8 فروری کو ہونے والے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف این اے 52 سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری جاوید کوثر پی پی 8 ایم پی اور مسلم لیگ ن کے راجہ شوکت عزیز بھٹی پی پی 9 سے ایم پی اے منتخب ہوئے اس حوالہ سے تحصیل گوجر خان میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں