تازہ ترین

تحریک انصاف کا پہلا مطالبہ کیا؟ علی محمد خان نے واضع کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کا پہلا مطالبہ کیا؟ علی محمد خان نے واضع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں، آپ سے اگر کیلکولیشن نہیں ہوتی تو کسی اسکول کے بچے کو بٹھا دیں وہ نتیجہ بنا لے۔تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد فتح مکہ کے ماڈل پر چلیں گے، عامر ڈوگر نے پارلیمانی پارٹی کو اکٹھا رکھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ کسی اور کو دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔علی محمد خان نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دیں گے، انہوں نے گزشتہ روز بتایا کہ ہمیں کس کس جماعت سے بات کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کہا کہ فوی انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کی تحقیقات کی جائے، کور کمیٹی کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بات کی، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کہا ہے بات چیت کریں گے اور فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔

اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد یہ بات واضح طور پر سامنے آگئی کہ مینڈیٹ چرایا گیا، سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، پُرامن احتجاجی مظاہرے میں سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہروایا گیا، کمشنر راولپنڈی نے آج معافی مانگی اور قوم کو سچ بتایا، کمشنر راولپنڈی نے باقی بیوروکریسی کو بھی سچ بولنے کا کہا ہے، سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیا گیا اس سے پاکستان کو زیادہ نقصان ہو گا، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے تاکہ پاکستان کو ترقی دلوائیں، بانی پی ٹی آئی نے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن بنانے کا کہا ہے۔اس موقع پر عامر ڈوگر نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے بانی پی ٹی آئی ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے، مریم نواز کو کہنا چاہتا ہوں آپ نے پارلیمانی سیاست کا آغاز لوٹے کو ساتھ ملا کر کیا، مریم نواز! آپ کہتی تھیں ووٹ کو عزت دو کیا یہ آپ کا بیانیہ تھا؟پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا وہ عدالتی جنگ لڑ کر پارلیمان کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں