کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد پہلا بڑا جھٹکا، کارروائی شروع

لاہور (پی این آئی) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ ڈی جی راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔لیاقت علی چٹھہ کو فوری طور پر ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا بیان میں کہناتھا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے ، ، الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جو ڈی آر او کی فہرست تھی اس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ ان کی فوری طور پر آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close