کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے متعلق سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے جب سے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات عائد کیے ہیں تب سے وہ زبان زدعام ہیں، ہر پروگرام ، ہرخبر میں ان کی ہی بات ہورہی ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی عمر چیمہ نے اپنے ایک وی لاگ میں ان سے متعلق انکشافات کیے ہیں، عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ لیاقت علی چٹھہ کی پروموشن کے حوالے سے بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو ہونا تھا،انہوں نے کہا کہ میری ایک آفیسر سے بات ہوئی جنہوں نے اس اجلاس میں لیاقت علی چٹھہ کے حوالے سے فیڈبیک بھی دینا تھا،اس آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم نے تیاری پوری کررکھی تھی کہ چٹھہ صاحب کے مالی معاملات پر کتنے سوالیہ نشانات ہیں،ساتھ ہی وہ یہ بھی کہہ رہے کہ چٹھہ صاحب سمارٹ آدمی ہیں وہ اس سب سے نکل جائیں گے۔

عمر چیمہ نے مزید بتایا کہ 8فروری کو الیکشن کی وجہ سے بورڈ کا اجلاس مؤخر ہوگیا،اگر وہ اجلاس ہوجاتا اور لیاقت علی چٹھہ پروموشن کرانے میں کامیاب ہوجاتے توپھر ان کی سروس بھی شاید بڑھ جاتی جو نہیں ہوسکا،چٹھہ صاحب مارچ میں ریٹائر ہورہے ہیں، انہوں نے پوسٹنگز بھی اچھی لی ہیں، انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے اس کا رسک بڑا ہے، اس کی انہیں قیمت بھی بڑی چکانا پڑسکتی ہے اور اس کا فائدہ بھی بڑا ہوسکتا ہے،اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو یہ پورے سسٹم کے خلاف چارج شیٹ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں