سابق وزیرِ اعظم کل رہا ہونگے

تھائی لینڈ (پی این آئی)سابق وزیرِ اعظم کل رہا ہونگے۔۔۔۔۔۔۔تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا کل رہا کر دیے جائیں گے۔تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے تھاکسن کی رہائی سے متعلق تفصیلات واضح نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو گا۔سابق وزیرِ اعظم تھائی لینڈتھاکسن گزشتہ سال اگست سے جیل میں قید ہیں، انہوں نے 6 ماہ کی قید نامعلوم بیماری کے سبب اسپتال میں گزاری۔۔۔۔تھائی لینڈکے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا 15 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے گزشتہ سال واپس لوٹے تھے، جس پر انہیں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم تھائی لینڈتھاکسن شناوترا کی سزا تھائی بادشاہ نے کم کر کے ایک سال کر دی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close