پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی درخواست مسترد کردی۔

 

 

 

پی ٹی آئی نےڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close