بنی گالہ میں نظر بند بشریٰ بی بی سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں خطرہ ہے۔

 

 

مریم ریاض وٹو نے بہن کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بنی گالا میں نظر بند رکھا گیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق مریم ریاض وٹو کا کہنا تھاکہ جیل حکام کے برے سلوک کے سبب بشریٰ بی بی کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل بشریٰ بی بی کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں لیکن شواہد عیاں ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی بیٹی کو 10 دن بعد ملاقات کی اجازت ملی۔ان کا کہناتھاکہ بیٹی کے مطابق بشریٰ بی بی کو ایسا کھانا دیا گیا جس سے ان گلا اور پیٹ خراب ہوگیا ہے اور وہ بہت کمزور ہوگئی ہیں۔مریم وٹو نے یہ دعویٰ بھی کیا بشریٰ بی بی کو وہ کھانا دینے والی خاتون پولیس والی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر کو بھی بروقت نہیں بلایا گیا تاکہ جو کچھ کھانے کو دیا گیا وہ اپنا اثر کر جائے۔

 

 

انہوں نے مطالبہ کیاکہ بشریٰ بی بی کے معائنے کیلئے فیملی ڈاکٹر کو ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔مریم ریم ریاض وٹو شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close