مسلم لیگ (ن )کو مزید پانچ اہم نشستیں مل گئیں، آزاد اراکین اسمبلی کا شمولیت کا اعلان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی1 اور پنجاب اسمبلی کی مزید 4نشستیں مل گئیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے رشید اکبرنوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ان کے علاوہ پنجاب سے تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں ںے بھی (ن) لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی پی پی 92 اور93 بھکرسے کامیاب عامرعنایت شاہانی، پی پی 272 مظفرگڑھ سے رانا عبدالمنان شامل ہیں ۔تمام اراکین نے مریم نواز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

 

 

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے والوں کےجذبے اورقومی سوچ کی قدر کرتے ہیں،آپ کی حمایت پاکستان اورعوام کو مشکلات سے نکالنے میں مددگار ہوگی، ہمارے لئے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close