پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور بُری خبر

لاہور (پی این آئی) ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

 

 

 

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونیوالےنوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی، میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں کل سترہ فروری سے دو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق نجی شعبے کے سپرد کی گئی ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے نرخوں میں 8روپے 37 پیسے اضافے کے باعث مجبوراً ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کرنا پڑا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close