آزاد رکن اسمبلی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)بھکر سے پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن منتخب ہونے والے امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان نے اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران فریال تالپور بھی موجود تھیں ، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی کےٹکٹ ہولڈرامجد کھاوڑ، شاہد حسن اورچوہدری حیات بھی موجود تھے۔ امیرمحمد خان پی پی89بھکرسےآزاد حیثیت میں کامیاب ہوئےتھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close