علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں روانہ۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جبکہ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، امجد اقبال اور علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں علی امین گنڈا پور کو 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔ علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہیں، علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں