اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اپنے بیٹے چودھری سالک حسین کے ہمراہ چودھری پرویزالٰہی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے ،اس موقع پر چودھری وجاہت حسین بھی موجود ہونگے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو آج عدالت پیش کیا گیا۔اس موقع پر صحافی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد ہونے سے متعلق سوال کیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں،یہ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا،اب انہیں عمران خان کی صلاحیتوں کا پتہ چلا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close