قطر سے بھارتی جاسوسوں کو رہا کرانے کے الزام پر شاہ رخ خان کا موقف آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کی رہائی میں کردار ادا کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں شارخ خان کی مینیجر پوجا نے اداکار کی طرف سے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ قطر سے رہا ہونے والے بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی میں شارخ خان کےکردار کے دعوے بے بنیاد ہیں، تمام بھارتیوں کی طرح شاہ رخ خان بھی ان لوگوں کے صحیح سلامت گھر آنے پر خوش ہیں۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھاکے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے نیول افسران کی رہائی کے پیچھے شاہ رخ خان کا ہاتھ کا ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔یاد رہےکہ قطر نے بھارتی نیول افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرکے گزشتہ سال اکتوبر میں سزائے موت سنائی تھی جس کو رواں سال ختم کرکے ان افسران کو رہا کردیا گیا۔بھارتی وزارت خارجہ نے ان افسران کی رہائی اور ملک واپسی کے امیر قطر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close