ملکی معیشت کے حوالے سے بری خبر

لاہور(پی این آئی)”صنعت دم توڑ رہی ہے” آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی، توانائی کی بلند قیمتوں کے باعث بڑے پیمانے پرانڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چند ماہ میں بڑی صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزارت توانائی، وزارت تجارت اور ایس آئی ایف سی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔اپٹما کے مطابق انڈسٹری کے بند ہونے سے ملازمتوں میں کمی آئے گی اور بے روزگاری بڑھے گی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان برآمدی مارکیٹ شیئر کھو رہا ہے اور صنعت دم توڑرہی ہے۔انڈسٹری کو اس وقت 50 روپے فی یونٹ میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔اپٹما نے خط میں کہاکہ فی یونٹ بجلی 18.5 سینٹ فی کلو واٹ ریجنل ممالک سے زائد ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس اور آر ایل این جی کی قیمتیں بھی دگنی ہیںآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز نے لکھے گئے خط میں کہا کہ گزشتہ سال صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں 250 فیصد کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پہنچ جائے گی ،اس سیکٹر کے چار سو یونٹس میں سے ایک سو ساٹھ یونٹس پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close