مزید 2 پی ٹی آئی آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے مزید 2 آزاد اراکین اسمبلی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے مزید 6 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ بدھ کے روزپاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے ملاقات میں 6 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز شریف نے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان سے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا، ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہمکنار کریں گے۔

نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے پنجاب کی وزیر اعلی نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد بھی دی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جو 6 اراکین پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل ہوئے، ان میں 2 اراکین تحریک انصاف کے بھی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 225 لودھراں سے پی ٹی آئی کی حمایت سے منتخب ہونے والی شازیہ ترین او

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں