ایم کیو ایم کو کتنی وزارتیں دی جائیں گی؟ اہم تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) نئی وفاقی حکومت کی کابینہ میں متوقع اراکین کی تعداد سامنے آگئی۔

جس میں ایم کیو ایم کے 3 سے 5 وزرا شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس کے دوران انہیں مختلف اتحادیوں سے طے کئے جانے والے پلان سے آگاہ کیا۔ اس دوران وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد بھی زیر غور آئی جس میں ابتدائی طور پر 25 وزراء شامل کئے جانے پر بات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے متوقع وزراء میں فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، سید مصطفیٰ کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کو شامل کیا گیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں