کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی کو تعاون کی پیشکش موصول۔۔۔۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام (شیرانی گروپ) نے پی ٹی آئی کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔مرکزی ترجمان جے یو آئی شیرانی گروپ شجاع الملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیرانی صاحب کی جماعت کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کو کسی اور کی ضرورت نہیں۔شجاع الملک کا کہنا ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم پی ٹی آئی کے لیے موجود ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا اتحاد خالص حقیقی آزادی کے لیے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔واضح رہے کہ اس سے قبل نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں