عمران خان کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان، کن جماعتوں سے اتحاد نہیں ہوسکتا؟ صاف بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے، وزیرِاعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔انہوں نے دو ٹوک کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا۔ ایک سوال پر کہا نواز شریف اور مریم نواز انتخابات ہار چکے ہیں ، نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں ، چھوٹی موٹی دھاندلی ہوتی تھی ، اتنی بڑی دھاندلی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں