لاہور (پی این آئی) 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔۔۔۔۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔۔۔۔۔ فاضل جج جسٹس علی باقر نجفی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کرایا گیا،
اس حلقے سے میں بھی امیدوار تھا، 14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے۔۔۔۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی۔۔۔۔۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور کرلے۔۔۔۔۔ اس حلقے سے مسلم ليگ ن کے قائد محمد نواز شریف کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں