لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی، مزید کتنےمنتخب ارکان نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ نو منتخب آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آزاد منتخب ہونے والے 5 ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے این اے 189 سے شمشیرمزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی سے ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام ارکان نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہبازشریف کی جانب سے آزاد ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم اور اُنہیں مبارکباد دی گئی۔ملاقات کے دوران صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، پاکستان کو سنوارنے، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ملک اورقوم کی معاشی خوشحالی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لیے خدمات اور جذبےکو سراہا ہے۔
دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربےکی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں