جماعت اسلامی پاکستان کا نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ، تین ناموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔ اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ ماہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے۔ اس وقت امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں