ن لیگ یا پی ٹی آئی کا ساتھ؟ پیپلز پارٹی نے اہم ترین اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ یا پی ٹی آئی کا ساتھ؟ پیپلز پارٹی نے اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے لیے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔پیپلز پارٹی کے ترجمان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close