پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ ن کو بڑی پیشکش، بدلے میں کیا مانگا؟

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ ن کو بڑی پیشکش، بدلے میں کیا مانگا؟ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی مخلوط حکومت بنانے کیلئے تعاون کی دعوت پر پیپلز پارٹی نے روڈ میپ دے دیا۔ الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد سیاسی جماعتوں میں رابطہ کاری جاری ہے، گزشتہ روز شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سابق صدر کی نوازشریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔بتایا گیاہے کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو پیش کش کی ہےکہ پنجاب میں حکومت نواز شریف بنائیں جس کیلئے آصف زرداری ان سے تعاون کریں گے اور اس کے بدلے میں نوازشریف بلوچستان میں حکومت بنانے میں آصف زرداری کی مدد کریں۔۔۔۔۔

دریں اثنا حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اتوار کے روز ایک اور ملاقات پر بھی دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close