فارم 45 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 179 نشستیں حاصل کیں، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) شہباز گل نے دعوٰی کیا ہے کہ فارم 45 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 179 نشستیں حاص کیں، تمام تر دھاندلی اور سب کچھ کے باوجود 266 میں سے 179 نشستیں بڑی فتح ہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 100 نشستیں جیت گئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ 245 قومی اسمبلی نشستوں کے نتائج میں ن لیگ 67 اور پیپلز پارٹی 53 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی، جبکہ 29 سیٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 100 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 67 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی پی نے 53 ، ایم کیو ایم نے 14 نشستوں پر کامیابی سمیٹی، اسی طرح آئی پی پی نے 2، جے یو آئی 2، مسلم لیگ ق 3 اور پختونخواہ نیشنل اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close