الیکشن میں مداخلت کے الزامات ، امریکا کا ردعمل آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان میں عام انتخابات کےحوالے سے امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ8 فروری کو ہونے والے پاکستان کے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا،الیکشن کے اس عمل میں خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد رجسٹرڈ تھی، ہم پاکستان میں اس جمہوری عمل کو سراہتے ہیں، اب ہم بروقت، مکمل نتائج کے منتظر ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیرضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں،انتخابات کے عمل میں مداخلت یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، امریکہ اگلی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے لئے پرعزم ہیں، ہم اپنے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور تحفظ اور سلامتی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں