لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اتحادیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ان کیساتھ مل کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) پنجاب اور مرکز میں بڑی جماعت بن کر ابھری ہے تاہم حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں