اکثریت ہماری ہی ہے، ن لیگ کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون خود رزلٹ جاری کئے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے، مسلم لیگ نون کے نمائندے ریٹرننگ افسروں کے دفتروں کے آگے بیٹھےرزلٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

ہر حلقہ کے بہت ہی تھوڑے پولنگ سٹیشنوں کے نتیجہ کی بنیاد پر کسی کے ہارنے جیتنے کا تعین کرنا غلط ہے۔ نواز شریف ہمارے پاس موجود رزلٹس کے مطابق دونوں نشستوں سے جیت رہے ہیں۔ میرے پس جو نتائج آ رہے ہیں ان کے مطابق ہم جیت رہے ہیں اور ہم لوگ انشا اللہ اکثریت حاصل کریں گے۔ابھی میں گوہر صاحب کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سن رہی تھی، وہ کہہ رہے تھے کہ ہم سو ڈیڑھ سو سیٹیں جیت رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی بیشتر حلقوں کےصرف چند فیصد پولنگ سٹیشنوں کے رزلٹ آئے ہیں تو اتنی معمولی پرسنٹیج پر کسی طرح کا نتیجہ اخذ کرنا لینا مناسب نہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہمارے پاس جو فارم 45 کے ساتھ مصدقہ رزلٹ ہیں وہ آپ کے نشر کئے ہوئے رزلٹس سے بالکل مختلف ہیں۔ اب تک بہت تھوڑے رزلٹ سامنے آئے ہیں ان کی بنا پر کوئی نتیجہ اخذ کر لینا صحیح نہیں ہے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ پی پی 159 کا جو رزلٹ ہمارے پاس ہے اس کے مطابق مریم نواز الیکشن جیت چکی ہیں۔ نیوز چینل کے نمائندہ نے کہا کہ ہم اپنے نشر کردہ رزلٹس پر مطمئین ہیں۔ آپ چاہیں تو ان رزلٹس کو ویریفائی کروا لیں۔ مریم اورنگزیب نے جواب میں کہا کہ میں آپ کے رزلٹس کو چیلنج نہیں کر رہی میرا کہنا ہے کہکسی حلقہ کے 80 فیصد سے زیادہ رزلٹس ہوں تب ہی اس حلقہ کے متعلق کوئی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ نون انشا اللہ مستحکم پوزیشن میں ہے۔ ہمارے پاس فارم 45 ابھی اکٹھے ہو رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں نواز شریف لاہور کے ماڈل ٹاون آفس میں کئی گھنٹے موجود رہے جب رزلٹ کئی گھنٹے تک نہیں آئے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ رائے ونڈ جا کر گھر پر رزلٹس دیکھیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اپنے دونوں حلقوں میں لیڈ کر رہے ہیں۔ ان کے فارم 45 میں میڈیا کے ساتھ شئیر کروں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے نمائندے بھی کئی گھنٹوں سے آر او آفسز کے آگے بیٹھے ہیں اور اپنے نتیجے مانگ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم خود بھی نتیجے مانگ رہے ہیں۔ میں میڈیا کی وساطت سے یہ مطالبہ کر رہی ہوں کہ نتیجے جاری کئے جائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے رزلٹس حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا ہے، ریٹرننگ آفیسرز سے بھی رزلٹس مانگ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کا فون گزشتہ کئی گھنٹے سے ٹھیک کام نہیں کر رہا، وہ میڈیا کے ساتھ رابطہ کرنا چاہ رہی ہیں لیکن ان کا فون کنیکٹ ہو بھی جائے تو بات نہیں ہوتی۔میرے پاس جیسے جیسے رزلٹس آ رہے ہیں میں وہ میڈیا کے ساتھ شئیر کرتی جا رہی ہوں۔ فارم 45 اور فارم 47 کی کمپائیلیشن کی بنیاد پر میں رزلٹ دے رہی ہوں، اس کے بغیر نہیں۔

نیوز چینل کے نمائندہ نے کہا کہ نواز شریف کے مانسہرہ کے حلقہ سے 37 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے نتیجہ مین ان کے مدمقابل امیدوار شہزادہ گستاسپ لیڈر کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو رزلٹ ایک نیوز چینل بتاتا ہے وہ دوسرے نیوز چینلز سے مختلف ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے پاس موجود تفصیل کے مطابق میاں شہباز شریف جیت چکے ہیں۔ این اے 123 سے شہباز شریف صاحب جیت چکے ہیں۔ نواز شریف کے متعلق میرے پاس فارم 45 نہیں ہیں۔ نواز شریف ہمارے پاس دونوں سیٹوں سے جیت رہے ہیں، اس کے فارم 45 میں نے میڈیا کے ساتھ شئیر کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close