مریم نواز مدمقابل آزاد امیدوار سے ووٹوں میں سب سے آگے

لاہور( پی این آئی) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لاہور این اے 119سے پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار مریم نواز اپنے مدمقابل آزاد امیدوارشہزاد فاروق سے ووٹوں کی برتری میں آگے ہیں۔ 338 پولنگ اسٹیشنز میں تین کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مریم نواز 1175ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے ملک بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بلا تعطل اور پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔

بڑی تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

پولنگ سٹیشنوں پر عوام کا ٹرن آٹ بھی تسلی بخش دیکھا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات درج کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن 051-111327000 قائم کی جس پر کال کر کے 24 گھنٹے اپنی شکایات درج کروائی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 90 ہزار 6 سو75پولنگ سٹیشنز قائم کیے، الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی تاکہ ووٹرز کو پریشانی سے پاک ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں