انٹرنیٹ سروس کب بحال ہو گی؟ چیف الیکشن کمشنرنے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیٹ سروس کے بحال ہونے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا بیان آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ جب محسوس ہو گا کہ سکیورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں تو انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انٹرنیٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا اپنا نظام ہے۔ الیکشن کمیشن انٹرنیٹ بندش کا ذمہ دار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو اپنے ووٹ کی تفصیلات آج ہی چیک کرنی تھیں، الیکشن سکیم جاری ہونے کے بعد ہی شہریوں کو ووٹ چیک کر لینا چاہئے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close