پولیس وین پر بم سے حملہ، کتنے شہید؟

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس وین پر دستی بم حملہ تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ اسلم میں کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close