نواز شریف نے خدا کا واسطہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ہم قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close