پہلا مطالبہ بلاول بھٹو نے کر دیا

کراچی ( پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہا ہے موبائل فون بندش پر الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں۔دوسری جانب سابق سینیٹر اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موبائل فون سروس کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا یہ حال ہے کہ کہہ رہے ہیں مجھے ٹی وی سے پتہ چلا کہ موبائل فون سروس بند ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا فون سروسز کا بند ہونا امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے، ایک سیاسی جماعت کے لیے راستہ کھولا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں