انٹرنیٹ اور فون بند کرنا پلان کا حصہ ہے تاکہ۔۔؟بڑادعویٰ سامنے آگیا

لاہور( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدوار سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور فون بند کرنا پلان کا حصہ ہے تاکہ عوام کو تاریکی میں رکھا جائے۔انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرن آؤٹ اچھا ہوگا لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے اور ہمیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جیسی صورتحال ہے پاکستان میں آج تک ایسی صورتحال نہیں ہوئی۔

جو آج ہو رہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک لمحہ ہے۔سلمان اکرم راجہ نے موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور فون الیکشن والے دن بند کرنا مناسب نہیں۔ہم بڑے یقین اور ولولے سے آئے ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے ساتھ جو کمپین کر رہا ہوتا ہے وہ عوام کے سامنے ہے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close