وزیراعظم کون ہوگا؟ غیر ملکی میڈیا نے پیشگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) گیلپ ،اپور، بلومبرگ،بی بی سی، گارجین، اے ایف پی، تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے بعد امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، خبر رساں ادارہ اے پی، نشریاتی ادارہ سی این این، بلومبرگ، امریکی تھنک ٹینک’’ کونسل آن فارن ریلیشنز‘‘ اور بروکنگز انسٹیٹیوٹ ، روسی خبر رساں ادارے نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

نواز شریف ایک بار پھر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتے ہیں، حیرت ہو گی کہ نواز شریف فتح یاب نہ ہو سکیں،وزیر اعظم کے طور پر نوازشریف کواثر ورسوخ کی حامل اسٹیبلشمنٹ اور خان کے مشتعل حامیوں کا سامنا ہوگا۔

نواز شریف نے بہت کم اشارہ دیا کہ وہ خان کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کریں گے، انتخابی مہم میں سب سے آگے نواز شریف ، بطور لیڈر تاریخی چوتھی مدت کے خواہاں جن کی برسوں بعد ایک قابل ذکر سیاسی واپسی ہو گی،پی ٹی آئی اور عمران خان مکمل طور پر سائیڈ لائن ہو چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں