انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی شکایت درج کرا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کر لی گئی۔

امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ حلقے میں نگران وزیراعلی پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں۔درخواستگزار نے بتایا کہ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہو گا جس کےلیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ملک بھر میں پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ پولنگ سامان سخت سکیورٹی میں پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے، پولنگ سامان کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کرلی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close