عام انتخابات، کل کونسی پارٹی کس نمبر پر ہوگی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات، کل کونسی پارٹی کس نمبر پر ہوگی؟ تہلکہ خیز دعویٰ۔۔۔۔۔۔۔۔ کل انتخابات میں کونسی پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ، دوسرا اور تیسرا نمبر کس کا ہو گا ۔۔؟سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سرکاری تنظیم کی جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات (کل) ہونے والے عام انتخابات میں (ن) لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی جس کے بعد دوسرا نمبر پیپلز پارٹی اور اس کے بعد تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کا نمبر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔

بات کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری تنظیم نے پولیس ذرائع، ریونیو ڈپارٹمنٹ، مزدور یونینز اور مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کے انٹرویوز کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر یہ تجزیہ پیش کیا ہے۔ سرکاری جائزے کے مطابق،(ن) لیگ کو 115 سے 132 کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ جہاں تک صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا تعلق ہے، جائزے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں انہیں 297 میں سے 190 کے قریب نشستیں مل سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق، مرکز میں پیپلز پارٹی کو 35 سے 40 کے نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 23 سے 29 کے درمیان سیٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو 12 سے 14 نشستیں مل سکتی ہیں، جے یو آئی اسلام آباد کی 6 سے 8 نشستیں،( ق) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو قومی اسمبلی میں 2 سے3 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close