عمران خان کاانتہائی اہم پیغام، ووٹرزکو اہم تاکید

اسلام آباد( پی این آئی)علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے خاص تاکید کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد عوام پولنگ سٹیشن سے دور نہ جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام عوام کو پہنچایا ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی خودحفاظت کریں،عمران خان نے خاص تاکید کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد عوام پولنگ سٹیشن سے دور نہ جائیں، آپ سب کو ووٹ کی خود حفاظت کرنی ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ ووٹ بڑا قیمتی ہے اس لئے عوام ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ سٹیشنز کے باہر چاہے پکنک منائیں یا لوڈو کھیلیں لیکن اپنی جگہ نہ چھوڑیں اور پولنگ سٹیشنز کے قریب ہی رہیں۔

اس بار دھاندلی کے ہر منصوبے کو ہم نے ناکام بنانا ہے، ووٹ کی چوری کو روکنے کیلئے عوام اپنی نظریں کھلی رکھیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے اپنے ووٹرز کی آگاہی کیلئے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ووٹرز کی آگاہی کیلئے لاچ کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے پر تحریک انصاف نے نئی ہیلپ لائن لاچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ووٹرز کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں