کس سیاسی جماعت نے سب سے زیادہ خواتین امیدواروں کوٹکٹ دیے؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈیول کیے جانے والے انتخابات کی تیاریاں اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے مرد اور خواتین امیدوار سیاسی میدان میں معرکہ مارنے کے لیے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔عام انتخابات 2024 میں خواتین امیدوار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کی جانب سے جنرل نشستوں پر عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔فافن کے مطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 6 کروڑ کے لگ بھگ خواتین ووٹ دے سکتی ہیں، ان کے یہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close