ووٹر ٹرن آئوٹ 50فیصد ہوا تو۔۔۔ سینئر صحافی حامد میر نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کا تھوڑا بہت مومنٹم بنالیا ہے، 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو (ن) لیگ کیلئے 100نشستیں حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ( ن) لیگ کے رہنما طلال چودھری اور تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے بھی شرکت کی ۔ طلال چودھری کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم 100نشستوں سے بہت آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 100فیصد نشستیں پی ٹی آئی کی ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close