عام انتخابات کب ہوں گے؟ دو ٹوک اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات کب ہوں گے؟ دو ٹوک اعلان۔۔۔۔۔۔۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات پُرامن طریقے سے منعقد ہوں گے۔اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے ہمراں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج 6 فروری ہے پرسوں انتخابات ہیں، آج یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پرسوں صبح انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب حلف اٹھایا تھا تب کہا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں ہم معاونت کریں گے، 12 کروڑ سے زائد پاکستانی 8 فروری کو ووٹ کاسٹ کریں گے، تمام چیزیں ٹریک پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں تھیں، قیاس آرائیوں کے باوجود 8 فروری 2024 کو انتخابات ہو رہے ہیں، ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لیے وزارت اطلاعات نے آن لائن ہیلپ لائن کا آغاز کیا، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں