پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ

جنوبی وزیرستان(پی این آئی)پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ۔۔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کڑیکوٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس گاڑی کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او گشت پر مامور تھے جب دھماکا ہوا۔ذرائع کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close