الیکشن سے قبل ہی گیس مزید مہنگی ، منظوری دیدی گئی

کراچی(پی این آئی)الیکشن سے قبل ہی گیس مزید مہنگی ، منظوری دیدی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن سے قبل ہی گیس مزید مہنگی کرنے کے اقدامات کر لیے گئے، اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی اور سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close