نواز شریف کی این اے 130 سے سیٹ غیر محفوظ قرار دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی اور اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہا ہے کہ نواز شریف کی این اے 130 سے سیٹ غیر محفوظ ہے۔

منصور علی خان نے کہا کہ لاہور سے شریف خاندان کے چار بڑے حلقے ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے حلقوں میں اگر کوئی غیر محفوظ سیٹ ہے تو وہ نواز شریف کی این اے 130 کی ہے، اسی وجہ سے نواز شریف مانسہرہ کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹ ن لیگ کیلئے سب سے زیادہ محفوظ سمجھتی جاتی ہے۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ لاہور سے ن لیگ بڑے مارجن سے جیت جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close