8 فروری کو کس کی جیت ہوگی؟بڑادعویٰ

کراچی (پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تیر کی جیت ہوگی اور کراچی کی تمام 20سیٹیں جیتیں گے،اگر ترازو اور پتنگ والے آگئے تو ٹکے کا کام نہیں کریں گے، کراچی پر ایک دہشتگرد تنظیم کا قبضہ تھا،تب بھی مقابلہ کیا، اب نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں گے۔

انہوں نے کراچی میں چاکیواڑہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ایک بار دنیا کو دکھا دیا ہے کہ لیاری والے ہمارے لاڈلے کیوں ہیں؟ جس جوش کے ساتھ لیاری نے استقبال کیا، الیکشن 8 فروری کو ہے لیاری نے آج ہی فیصلہ سنا دیا ہے، اگرکراچی پاکستان کا دل ہے تو پھر لیاری کراچی کا دل ہے، لیاری کے عوام وفادار، غیرت مند، بہادر لوگ ہیں، لیاری نے ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، چاہے وہ جنرل ضیاء کا دور ہو، میاں نوازشریف کا دور ہو، جو کسی آمر سے کم نہیں، چاہے مشرف کا دور ہو، لیاری نے ہمیشہ مقابلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close